15-Oct-2022-مجھے ہے حکمِ اذاں
عنوان: *مجھے ہے حکمِ اذاں*
مکالمہ نگار: *مرحاشہباز*
الفاظ کی تعداد: *400*
(بارہا د
*مکالمہ:*
(ریان اور معاذ زمانہ طالب علمی سے دوست تھے۔ چھٹی کے روز اکثر ملاقات کرتے رہتے تھے۔ آج بھی ایک باغ میں مل رہے تھے۔)
ریان: اَلسَلامُ عَلَيْكُم بھاٸی! کیسے ہیں آپ؟
معاذ: وَعَلَيْكُم السَّلَام! الحَمْدُ ِلله۔ آپ کیسے ہیں؟
ریان: کرم اُس ذات کا۔ خیریت آپ کچھ پریشان دکھاٸی دے رہے ہیں؟
معاذ: یار میری بچیاں کچھ بدل رہی ہیں۔ موباٸل پر عجیب و غریب فیشن دیکھ کر ویسی ہی اشیا۶ کی متمنی ہیں۔ میں محبت سے سمجھاتا بھی ہوں مگر نتاٸج خاطر خواہ نہیں۔
ریان: اوہ! تو یہ بات ہے۔ اصل میں اُن کی غلطی نہیں۔ بس بےانتہا مادی ترقی کے نتیجے میں صحیح غلط کی پہچان زمین بوس ہو رہی ہے۔
معاذ: جی۔ حالات درست سمت میں نہیں جا رہے۔ ابھی کل محلے میں ایک آدمی نے خود کو عورت کا روپ دیے عورت ہی سے شادی کر لی۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ نے معاشرتی بگاڑ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ریان: جی بھاٸی۔ دراصل ہم قومِ لوط،عاد و ثمود اور فرعون جیسے گمراہوں کے انجام اپنے بچوں کو بتانا چھوڑ چکے ہیں اسی لیے دل دہلا دینے والے واقعات ہو رہے ہیں۔
معاذ: آہہہہہہ! ہم اپنی جڑوں سے کاٹے جا رہے ہیں۔ ہماری اقدار و روایات ہمارے لیے بے معنی ہوتی جا رہی ہیں۔ کمر توڑ مہنگاٸی کے بوجھ تلے پِستے ہوۓ والدین کو صرف اولاد کے پیٹ بھرنے کے لالے پڑے ہیں۔
ریان: مہنگاٸی سے یاد آیا۔ آج کل بچے اِغوا کر کے اُن کے اعضا۶ بیچے جا رہے ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے انسان کیسے اتنے سنگ دل ہو سکتے ہیں۔ غربت تو بہت سوں پر اثرانداز ہو رہی ہے صرف یہ اغوا کار ہی تو غربت کا شکار نہیں۔
معاذ: جی یہی تو لوگ سمجھتے نہیں اور پھر حکمران کرسی کی چھینا جھپٹی میں ایک دوسرے کی کردارکشی کر رہے ہیں۔ زلزلے، سیلاب جیسے ماحولیاتی مساٸل بھی ہیں مگر کسی کی کوٸی توجہ ہی نہیں۔ ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے علم سے لبریز مگر عمل سے خالی انسان ہیں۔
ریان: جی بجا فرما رہے ہیں آپ۔ مگر اب بھی کچھ لوگ ہم دونوں کی طرح دردِ دل رکھنے والے ہوں گے۔ کیوں نہ ہم انھیں متحرک کریں اور خیر کی تبلیغ کا فریضہ سونپیں۔ ہم کیوں یکسر مایوس ہوں۔ خدا نے اگر اتنی معاشرتی براٸیوں سے بچا رکھا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ شکرانِ نعمت کے طور پر اور بحیثیت مسلم بھی دوسروں کو راہِ راست کی جانب لاٸیں۔
معاذ: بالکل بھاٸی۔ آٸیے اِس کارِ خیر کا آغاز اپنے گھر ہی سے آغاز کرتے ہیں۔
ریان: ضرور میرے بھاٸی۔ چلیے۔
Anuradha
17-Oct-2022 09:45 PM
بہت عمده
Reply
recluse_writes
18-Oct-2022 12:32 AM
شکریہ
Reply
Neha Manhas
17-Oct-2022 10:33 AM
Wow ❤️❤️
Reply
shweta soni
16-Oct-2022 09:33 PM
👌👌
Reply